انعام غنی کو نیا آئی جی پنجاب پولیس تعینات کر دیا گیا

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

پنجاب پولیس کے نئے آئی جی کا نام سامنے آ گیا۔ ذرائع کے مطابق انعام غنی کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے انعام غنی کی بطور انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) پنجاب تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ انعام غنی گریڈ اکیس کے آفیسر ہیں جو ان دنوں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

انعام غنی اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، سی پی او کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ انعام غنی کا تعلق خیبر پختونخواہ کے ضلع مالاکنڈ سے ہے۔ انہوں نے 1989میں بطوراے ایس پی پولیس سروس پاکستان جوائن کی۔ ان کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے سترہویں کامن سے ہے۔

کیرئیر کے آغاز میں انعام غنی نے CSAاورنیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں خدمات سر انجام دیں۔ انہوں نے اے ایس پی پیپلزکالونی فیصل آباد، اے ایس پی سٹی فیصل آباد، اے ایس پی نواں کوٹ، لاہور کے عہدوں پر فرائض سر انجام دئیے۔ انہوں نے ایس ایس پی آپریشنز پشاور، ایس پی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد اور ایس ایس پی سیکیورٹی اسلام آباد کے عہدوں پر فرائض سر انجام دئیے۔

انعام غنی نے ڈی پی او ہری پور، ڈی پی او کرک، ڈی پی او صوابی، ڈی پی او مانسہرہ اور ڈی پی او چارسدہ کے عہدوں پر فرائض ادا کئے۔ انعام غنی ایف آئی اے اور آئی بی میں بھی انتہائی اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ انعام غنی نے یو این مشن موزمبیق، آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی امریکہ اور ایمبیسی آف پاکستان کویت میں بھی فرائض سر انجام دئیے۔ انعام غنی کا شمار پنجاب پولیس کے انتہائی پروفیشنل، منجھے ہوئے اور تجربہ کار بہترین افسران میں ہوتا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

شام: ادلب میں لڑائی کے دوران اسد رجیم کے 8 فوجی ہلاک

Share this on WhatsAppشام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے