ئے آئی جی کی اولین ترجیح صوبے میں امن وامان کا قیام ہونا چاہیے: وزیراعلیٰ

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آئی جی تبدیلی کی تصدیق کر دی۔ صوبہ ایک ضابطے اور قانون کے تحت چلتا ہے۔ دنیا کا نظام چلتا رہتا ہے، کوئی آتا ہے کوئی جاتا ہے۔ نئے آئی جی کی اولین ترجیح صوبے میں امن و امان کا قیام ہونا چاہئے۔ نئے آئی جی کی تقرری کے حوالے سے وفاق اور صوبے میں رابطہ ہے۔ چیف ایگزیکٹو اور صوبے کے ساتھ مشاورت سے معاملات طے ہوتے ہیں۔

جن سابق آئی جی صاحبان کے ساتھ کام کیا انکے ساتھ اچھے تعلقات رہے۔ چیف ایگزیکٹو کی مرضی کے بغیر صوبے کا کوئی کام نہیں ہوتا۔ صوبے کے لیے جو بھی بہتر ہوگا وہ شخص تعینات کردیا جائے۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم کسی آفیسر کو کسی عہدے پر لگائیں اور کوئی آکر کہہ دے کہ اسکو نہ لگائیں۔

About BBC RECORD

Check Also

ساڑھے 5 سال میں 3990 دہشت گردی کے واقعات، 3384 پاکستانی شہید

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد وزارت داخلہ نے 2015 ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے