ڈیرہ غازی خان پولیس کی ہنڈی مافیا کے خلاف کاروائی7 کروڑ68 لاکھ روپے برآمد ملزم گرفتار

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ؛ ڈیرہ غازی خان

ڈی پی او اختر فاروق نے ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس* کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس چیک پوسٹ پل غازیگھاٹ نے کاروائی کر کے ہنڈی کی رقم 7 کروڑ 68 لاکھ روپےکی رقم کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔ انچارج چیک پوسٹ پل غازی گھاٹ ذیشان احمد SI اور ایس ایچ او تھانہ دراہمہ نے دو عدد مشکوک کاروں جو اسلام آباد سے ڈیرہ غازیخان آ رہی تھی جسے روک کر کاروں میں موجود اشخاص کی تلاشی لینے پر بیگ میں چھپاٸ ہوٸ نقد رقم تقریباً 7 کروڑ 68 لاکھ روپے برآمد کر لی اور ملزمان یہ ہنڈی کی رقم اسلام آباد سے ڈیرہ غازیخان سمگل کر رہے تھے دوران چیکنگ مذکورہ شخص جس کا نام وپتہ محمد شفیق سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان، امداد سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان اور جاوید سکنہ لاڈن تحصیل ڈیرہ غازیخان ہے کو گرفتار کر کے ملزمان سے 7 کروڑ 68 لاکھ روپے کی رقم برآمد کر کے ایف آئی اے کے حوالے کر کے پولیس نے مزید اپنی قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ اتنی زیادہ رقم کا پکڑا جانا ڈیرہ غازیخان پولیس کی بہت بڑی کاروائ ہے اور یہ بھی چیک کیا جا رہا ہے کہ کیا یہ رقم دہشت گردی میں تو استعمال نہیں ہونی تھی۔ڈی پی او اختر فاروق نے بتایا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور کی خصوصی ہدایت پر داخلی و خارجی راستوں پر ہر قسم کی وہیکل کی چیکنگ جاری ہے جراٸم پیشہ عناصر اور سمگلروں کے لۓ گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہر قسم کی سمگلنگ کو ناکام بناٸیں گے اور جو نقد رقم سمگلنگ کر رہے ہیں اور سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارواٸ عمل میں لاٸ جا رہی ہے اور میں تمام ٹیم کے لئے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کو سرٹیفکیٹ کے لئے سفارش کرتا ہوں۔

About BBC RECORD

Check Also

حاملہ خاتون کی ہلاکت4ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج آر پی او

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈیرہ غازی خان ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے