سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے پاکستانی بحریہ کا آپریشن جاری

ساحرہ ہاشمی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کراچی

پاکستانی بحریہ کی جانب سے سند ھ کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے اور متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے امدادی آپریشن جاری ہے ، ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں سیلاب متاثرین کو تسلسل سے اشیائے خورو نوش، بنیادی ضروریات اور طبی امداد فراہم کررہی ہیں۔ضلع بدین اور ٹنڈو باگو میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے پاک بحریہ کی غوطہ خور ٹیموں نے کشتیوں اور غوطہ خور ی کے خصوصی سامان کے ہمراہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کئے ۔

مزید امدادی سرگرمیوں اور سیلاب کی وجہ سے کسی بھی ہنگامی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے پاک بحریہ کی غوطہ خور اور رسپانس ٹیمیں کراچی سمیت سندھ کے مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔ پاک بحریہ کے جوانوں اور موبائل میڈیکل ٹیموں نے سندھ میں اللہ بخش گوٹھ ، رمضان گھگر گوٹھ ، عمر گھگر گوٹھ ، سائیں ڈنو جٹ گوٹھ ، اللہ بخش جٹ گوٹھ ، غلام راتھو جٹ گوٹھ، رجب خان گوٹھ، مصری جٹ گوٹھ ودیگر علاقوں میں سیکڑوں مقامی افراد کو امدادی سامان اور مفت دوائیں فراہم کیں۔ امدادی کارروائیوں کے تسلسل میں کراچی کے ہندو گوٹھ ، سرجانی ٹاؤن اور کورنگی میں 2500 سے زائد ضرورت مند خاندانوں میں کھانے کے پیکٹ اور صاف پانی تقسیم کیا گیا۔

About BBC RECORD

Check Also

برطانوی اخبارات میں نوازشریف کی طلبی کے اشتہارات شائع کرنے کی درخواست مسترد

Share this on WhatsAppڈاکٹر رضوان بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد پاکستانی عدالت ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے