بنگلادیش ؛ مسجد میں خوفناک دھماکے اور آتشزدگی سے شہادتیں 25 ہوگئیں

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈھاکا

بنگلادیش کے دارالحکومت کی جامع مسجد میں گزشتہ روز ہونے والے گیس پائپ لائن دھماکے میں ہونے والی شہادتوں کی تعداد 25 تک جا پہنچی ہے جب کہ 18 نمازی بری طرح جھلس کر زخمی ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کے شہر نارائن گنج کی ایک مسجد میں زور دار دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اُٹھی، دھماکا اتنا شدید تھا کہ نہ صرف مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا بلکہ آس پاس کی عمارتیں بھی لرز گئیں۔

دھماکے میں شدید زخمی 38 نمازیوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں 12 نمازیوں کی جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی تھی تاہم آج مزید 13 نمازیوں کی دوران علاج شہادت کے باعث مجموعی تعداد 25 ہوگئی ہے۔ 18 زخمی زیر علج ہیں اور زیادہ تر زخمی بری طرح جھلس گئے ہیں۔

دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتيش میں انکشاف ہوا ہے کہ مسجد کے زیر زمین پائپ لائن سے گیس کا اخراج ہو رہا تھا اور اسی اخراج کے باعث دھماکا ہوا جب کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جیسے ہی مسجدکی لائٹیں بند کیں ایئر کنڈیشنر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔صوبائی حکومت نے مسجد میں دھماکے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے اور مسجد کی تعمیر نو کا حکم جاری کیا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

’تشدد کو بڑھاوا دے کر مراعات حاصل کرنے کی کوشش، خطرناک ہے‘

Share this on WhatsAppافعانستان کے لیے امریکا کے خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد نے متنبہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے