اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی سالگرہ تقریب، لیگی رہنماوں نے کیک کاٹا

بندیا اسحاق

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ نون عطاء اللہ تارڑ کہتے ہیں شریف خاندان کا ہر فرد قربانیوں کی لازوال داستان ہے۔ نیب نے سب چھان مارا، شریف فیملی کے خلاف کرپشن ثابت نہ ہو سکی۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی سالگرہ پر تقریب سجائی گئی۔ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ صدر مسلم لیگ ن لاہور پرویز ملک، عطاء اللہ تارڑ، خواجہ عمران نذیر، شائستہ پرویزملک، کرن ڈار، وحید عالم خان اور بلال یاسین سمیت لیگی عہدیداروں اور کارکنوں نے تقریب میں شرکت کی۔

ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ نون عطاء اللہ تارڑ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ نیب نے شریف خاندان کے خلاف ہر قسم کی چھان بین کر لی، کرپشن ثابت ہوئی نہ ہو گی۔صدر مسلم لیگ نون لاہور پرویزملک نے کہا کہ عمران نیازی نے ہر وعدے پر یوٹرن لیا۔ حمزہ شہباز کو پندرہ ماہ سے بلا جواز پابند سلاسل رکھ کر زیادتی کی جا رہی ہے۔تقریب کے اختتام پر رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے ملک و قوم کی خوشحالی و سلامتی کے لیے دعا کی

About BBC RECORD

Check Also

برطانوی اخبارات میں نوازشریف کی طلبی کے اشتہارات شائع کرنے کی درخواست مسترد

Share this on WhatsAppڈاکٹر رضوان بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد پاکستانی عدالت ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے