وزیراعظم پاکستان نےعاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا

ڈاکٹر ذولفقار کاظمی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے آج وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ پیش کردیا جو عمران خان نے قبول کرنے سے انکار کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جو ثبوت اور وضاحت پیش کی گئی ہے اس سے مطمئن ہوں۔واضح رہے چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور معاون خصوصی اطلاعات لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

About BBC RECORD

Check Also

ساڑھے 5 سال میں 3990 دہشت گردی کے واقعات، 3384 پاکستانی شہید

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد وزارت داخلہ نے 2015 ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے