نیب لاہور کا پی ایچ اے میں کروڑوں روپے کے سکینڈل کا نوٹس، تحقیقات شروع

بندیا اسحاق

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

پی ایچ اے لاہور کی جانب سے کروڑوں روپے کے مہنگے پودے خریدنےکے معاملے پر نیب لاہور نے سکینڈل کا نوٹس لیکر تحقیقات شروع کر دیں۔ذرائع کے مطابق سابق ڈائریکٹر پی ایچ اے جاوید حامد پر مہنگے داموں پودے خریدنے کا الزام ہے۔ لاہور میں 600 روپے والا پودا 2890 روپے میں خریدا گیا۔ پودے خریدنے کے لیے کنسلٹنٹ کی بھی خدمات نہ لینے کا الزام ہے۔ سابق ڈائریکٹر پی ایچ اے جاوید حامد کیخلاف متعدد کمپنیوں کو ٹینڈر جاری نہ کرنے کا الزام بھی ہے۔

جیکورنڈا، کچنار و دیگر کے پودے 600 کے بجائے 2860 روپے میں خریدے گئے۔ پودے غیر پیشہ وارانہ طریقے سے لگائے گئے اس کے باوجود پیسے فوری جاری ہوئے۔ سابق ڈی جی پی ایچ اے مظفر سیال نے فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ سابق ڈائریکٹر پی ایچ اے جاوید حامد پر میرٹ کے برعکس ٹھیکے دینے کا الزام بھی ہے۔ نیب لاہور نے بے ضابطگیوں و مبینہ کرپشن کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔

About BBC RECORD

Check Also

لاہور چیمبر الیکشن: پہلے مرحلے میں پیاف فاؤنڈر الائنس کا کلین سویپ

Share this on WhatsAppبندیا اسحاق بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور لاہور چیمبر انتخابات ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے