شو بازی کا دور قصہ پارینہ بن چکا، وزیر اعلی پنجاب

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلیٰ آفس میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی ملاقات، صوبے کی عمومی صورتحال اور فلاح عامہ کے منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر نے پنجاب حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو مبارکباد دی، انہوں نے عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کی دو سالہ کارکردگی کو سراہا۔

ملاقات میں گورنر پنجاب نے مالی دشواریوں کے باوجود ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین کیا۔عثمان بزدار نے کہا تحریک انصاف کی حکومت کراچی کے شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے، ہم مشکل کی گھڑی میں کراچی کے عوام کے ساتھ ہیں، عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے ٹھوس اور پائیدار اقدامات کئے ہیں-ٹیکس کے حوالے سے انہوں نے کہا عوام کی دشواریوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیکس ختم کئے یا ان کی شرح کم کی مزید برآں پنجاب میں ترقی کے سفر کو تیز تر کرنے کیلئے لوکل گورنمنٹ فنڈز کو بحال کر دیا ہے-

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا نصب العین مالی امور میں شفافیت اور انتظامی امور میں میرٹ ہے- سچائی، شفافیت، دیانت اور میرٹ پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے- عوامی خدمت کے ایسے کام کر کے جائیں گے جن کی کوئی مثال نہیں ہوگی- شو بازی کا دور قصہ پارینہ بن چکا، ہم عوامی خدمت کے لئے عملی اقدامات کر تے ہیں، اپوزیشن نے کورونا کے بعد کراچی ایشو پر بھی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی ناکام کوشش کی-

عثمان بزدار کہتے ہیں اپوزیشن جماعتوں کو کراچی جیسے اہم ایشو پر منفی سیاست کرنا زیب نہیں دیتا، وزیر اعظم عمران خان کراچی کے مسائل حل کرنے لئے پرعزم ہیں، بارشوں سے متاثرہ عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کراچی کا دورہ کیا بات کو آگے بڑھاتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کراچی کی بارشوں پر زبانی جمع خرچ کیا گیا، اپوزیشن کو منفی سیاست کی بجائے کراچی کے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کیلئے آگے آنا چاہیے تھا-علاوہ ازیں گورنر پنجاب نے کہا پی ٹی آئی پنجاب میں ترقی اور شفافیت کو فروغ دے رہی ہے-

About BBC RECORD

Check Also

ساڑھے 5 سال میں 3990 دہشت گردی کے واقعات، 3384 پاکستانی شہید

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد وزارت داخلہ نے 2015 ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے