حزب اللہ دہشت گرد ملیشیا ہے ، اس نے بدعنوانی پر پردہ ڈالا : ڈیوڈ شینکر

مشرق وسطی کے امور کے لیے امریکی وزیر خارجہ کے معاون ڈیوڈ شینکر نے باور کرایا ہے کہ حزب اللہ نے لبنان میں بدعنوانی سے فائدہ اٹھایا۔ ان کے مطابق حزب اللہ نے بندرگاہ کی فیس کی ادائیگی نہیں کی، کسٹم کی فیس نہیں بھری اور بینکنگ کے نظام کی دھجیاں اڑا دیں۔ شینکر کل بدھ کے روز لبنان پہنچے تھے۔ یہ ان کے مشرق وسطی کے حالیہ دورے میں آخری منزل ہے۔ تاہم امریکی وزیر خارجہ کے معاون اس دورے میں کسی لبنانی ذمے دار سے ملاقات نہیں کریں گے ، وہ صرف سول سوسائٹیز کے نمائندوں سے ملیں گے۔

لبنانی اخبار النہار کو دیے گئے بیان میں شینکر نے کہا کہ "ہم حزب اللہ کو ایک قانونی سیاسی جماعت نہیں سمجھتے ، وہ یقینا ایک دہشت گرد تنظیم ہے .. سیاسی جماعت کے پاس ملیشیا نہیں ہوتی .. حزب اللہ کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے”۔امریکی معاون کے مطابق ان کا ملک فرانسیسی منصوبے اور کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے بیچ بعض چھوٹے اختلافات ہیں۔ شینکر نے بتایا کہ "لبنانی حکومت کی مالی امداد کے لیے ہماری پیشگی شرط ہے .. شرط یہ ہے کہ حکومت صرف اصلاحات کی پابند نہ رہے بلکہ ان پر عمل درامد بھی کرے”۔

ڈیوڈ شنکر

اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگس نے بدھ کی شام گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نہیں چاہتا ہے کہ حزب اللہ لبنانی حکومت کا حصہ بنے۔اورٹاگوس نے مزید کہا کہ حزب اللہ کی طرف سے لاحق خطرات کی روشنی میں اور شفاف انداز میں اصلاحات کرنے کا وعدہ کیے بغیر امریکا لبنان کے ساتھ معمول کے مطابق کام نہیں کر سکتا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ امریکا لبنان کی حمایت کے لیے فرانس کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور لبنانی عوام کے مطالبات کی روشنی میں ملک میں اصلاحات پر عمل درامد ہونا ضروری ہے۔واضح رہے کہ ڈیوڈ شینکر کے حالیہ دورے سے ایک ماہ سے بھی کم عرصہ قبل امریکی وزارت خارجہ کے سکریٹری برائے سیاسی امور ڈیوڈ ہل نے لبنان کا دورہ کیا تھا۔ لبنان کو اپنی تاریخ کے غیر معمولی سیاسی اور اقتصادی بحرانات کا سامنا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

نوازشریف کی واپسی کیلیے برطانیہ بھی جانا پڑا توجاؤں گا، وزیراعظم

Share this on WhatsAppڈاکٹر ذولفقار کاظمی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد وزیراعظم ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے