عثمان بزدار سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم کی ملاقات

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم کی ملاقات۔ اس موقع پر دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور اور خطہ میں امن و امان کی صورت حال پر گفتگو کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستانی بھائیوں کے ساتھ خصوصی محبت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے پاکستان میں ہسپتالوں کے قیام اور دیگر ترقیاتی کاموں میں معاونت پرمتحدہ عرب امارات کو خراج تحسین پیش کیا۔ دونوں ممالک کی دوستی لازوال ہے جسے ہمارے تاریخی ، ثقافتی، ادبی، معاشی و اقتصادی تعلقات نے چار چاند لگا رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

About BBC RECORD

Check Also

رمضان میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے، وزیراعظم پاکستان

Share this on WhatsAppڈاکٹر ذولفقار کاظمی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد پاکستان ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے