لیگی ارکان اسمبلی سے دوبارہ رابطے، وزیراعلیٰ پنجاب سے اشرف انصاری کی ملاقات

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

وزیراعلیٰ پنجاب کے مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی سے دوبارہ رابطے، عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے گوجرانوالہ سے رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری نے ملاقات کی ہے۔

لیگی رہنما اشرف انصاری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقے کے مسائل اور گوجرانوالہ کے ایشوز سے آگاہ کیا، یونس انصاری اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوامی مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا آج فیصل آباد جا رہا ہوں، جلد گوجرانوالہ بھی آؤں گا، گوجرانوالہ کے شہریوں کو صحت اور تعلیم کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے، گوجرانوالہ میں سیوریج کے مسائل کے دیرپا حل کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، گوجرانوالہ کو اس کا جائز حق دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا سابق حکمرانوں کی طرح نمائشی منصوبوں کی جگہ عوامی ضروریات کے مطابق پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں، گوجرانوالہ کو موٹروے سے لنک کرنے کے حوالے سے جلد خوشخبری دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار جلد مزید لیگی اراکان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

About BBC RECORD

Check Also

ایف اے ٹی ایف پر پاکستان کے خلاف سعودی ووٹ پروپیگنڈہ ہے: دفتر خارجہ

Share this on WhatsAppپاکستان نے فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس ’’ایف اے ٹی ایف‘‘ کے حوالے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے