قانونی معاملات میں مداخلت کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، چیئرمین نیب

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

پاکستانی تحقیقاتی ادارے کے چیئرمین نیب نے افسران کو کارروائی کے دوران مداخلت اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب لاہور کے دورہ کیا جہاں ڈی جی نیب اور دیگر افسران نے انہیں کرپشن سے متعلق اہم مقدمات پر بریفنگ دی اور نیب کارروائیوں کے دوران سیاسی کارکنان کی مداخلت سے پیدا ہونے والی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی۔

ڈی جی نیب لاہور نے وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت دیگر کیخلاف شراب لائسنس انکوائری پر تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت بارے میں چیرمین نیب کو آگاہ کیا گیا جبکہ سابق وزیر اعلی شہباز شریف سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرینس سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

سئنیر صوبائی وزیر علیم خان، صوبائی وزیر سبطین خان وفاقی وزیر خسرو بختیار اور صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق تفتیش بارے آگاہ کیا گیا جب کہ مریم نواز کیخلاف انکوائری میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب افسران کو کرپٹ عناصر سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا کسی سیاسی جماعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، صرف میرٹ پر بدعنوانیوں کے سدباب کے لیے کام کر رہے ہیں اور اب تک لوٹے گئے 466 ارب روپے سرکاری خزانے میں جمع کرا چکے ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

موٹر وے پولیس کے ملازمین کی تنخواہوں پر سندھ ہائی کورٹ کا آئی جی کو نوٹس جاری

Share this on WhatsApp راشدہ ہاشمی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کراچی نیشنل ہائی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے