ساؤتھمپٹن ٹیسٹ؛ بارش کے وقفے کے بعد دوسرے روزکا کھیل شروع

ساوتھمپٹن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تییسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن کے دوسرے سیشن کا میچ بارش رکنے کے بعد شروع ہوگیا ہے۔ بارش کے بعد کھیل شروع ہوتے ہیں میچ میں اس وقت دل چسپ مرحلہ آیا جب انگلینڈ کے بلے باز جوز بٹلر کو 99 کے اسکور پر پہنچیں اور انہیں آؤٹ کرنے کی اپیل مسترد ہونے پر ریویو لیا گیا۔ تاہم وہ اس اپیل سے بچ نکلے اور انہوں نے اپنے ٹیسٹ کرئیر دوسری سینچری مکمل کرلی۔

اس سے قبل پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پہلے روز کے اختتام تک 4 وکٹ کے نقصان پر 332 رنز مکمل کیے تو بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا۔ بارش رکنے کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوچکا ہے۔

بائیو سکیور ماحول میں کھیلی جانے والی سیریز کا تیسرا معرکہ ساوتھمپٹن میں کھیلا جارہا ہے۔ انگلش ٹیم کے کپتان جوئے روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پہلے روز کے اختتام تک 4 وکٹ کے نقصان پر 332 رنز بنالیے تھے، زیک کرالے 171 اور جوز بٹلر 91 رنز کے ساتھوکٹ پر موجود ہیں۔

اس سے قبل رورے 6، ڈوم سیبلی 22، کپتان جوئے روٹ 29 اور اولے پوپ 3 رنز پر آؤٹ ہوئے جب کہ انگلش کھلاڑی زیک کرالے نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے دو جب کہ نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور بارش کی نذر ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کی ٹیم برقرار رکھی گئی ہے جب کہ انگلینڈ نے صرف ایک تبدیلی کرتے ہوئے سام کیورن کی جگہ جوفرا آرچر کو واپس ٹیم میں شامل کیا ہے۔واضح رہے مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹ سے غیر متوقع فتح حاصل کی جب کہ ساؤتھمپٹن ٹیسٹ بارش اور خراب موسم کی نذر ہوگیا تھا۔

About BBC RECORD

Check Also

پی ایس ایل فائیو کے باقی میچز میں غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے، ڈین جونز

Share this on WhatsAppکراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز کا کہنا ہے کہ پی ایس ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے