بزدار حکومت نے اپنے دو سالہ دورِ میں تیرہ اکنامک زونز پر کام کا آغاز کیا؛ فیاض الحسن چوہان

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار انتہائی اعتماد اور حوصلے سے پنجاب میں وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ دو سال میں اندرونی و بیرونی سازشوں کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھنے پر وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب مبارک باد کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزدار حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وسط جنوری سے کرونا کے خلاف جنگ کا آغاز کرتے ہو? وزیرِ اعلیٰ پنجاب، صوبائی انتظامیہ اور تمام محکموں نے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے کرونا پر قابو پایا جس کا اعتراف سپریم کورٹ، علاقائی و بین الاقوامی میڈیا اور جید عالمی جرائد نے بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بزدار حکومت نے ن لیگی اقتدار کے برعکس اٹھارویں ترمیم کی روح کے مطابق پنجاب ایڈورٹائزمنٹ پالیسی سمیت فارسٹ، سپیشل ایجوکیشن، لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن، ٹوارزم، زراعت، لیبر، واٹر اور انڈسٹریل پالیسیوں کی تشکیل کے ساتھ ساتھ 58 بل اور 28 آرڈیننس پاس کیے۔ گزشتہ حکومتوں نے پنجاب میں ستر سالوں میں صرف تین سپیشل اکنامک زونز پر کام کیا جبکہ بزدار حکومت نے اپنے دو سالہ دورِ حکومت میں تیرہ اکنامک زونز پر کام کا آغاز کیا، جن میں سے 1530 ایکڑ پر محیط قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ ملک میں 250 ارب کی سرمایہ کاری لائے گا اور تقریباً پانچ لاکھ نوکریاں پیدا ہونگی۔

جنوبی پنجاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب سے وزراء، مشیران، گورنر، صدر اور وزراء اعظم منتخب ہونے اور گزشتہ حکومتوں کے پاس دو تہائی اکثریت ہونے کے باوجود کسی نے اس خطے کے احساس محرومی ختم کرنے کے لیے وہ کام نہ کیا جو بزدار حکومت نے کیا ہے۔ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب کابینہ نے موثر قانون سازی کرتے ہوئے 35 فیصد بجٹ صرف جنوبی پنجاب کے لیے مختص کیا۔ جنوبی پنجاب صوبہ بننے سے پہلے کے تمام قانونی و انتظامی معاملات کامیابی سے طے پا رہے ہیں۔ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں پولیس سمیت 16 محکموں کے ایڈیشنل سیکرٹری صاحبان مکمل اختیارات کے ساتھ تعینات کیے جا چکے ہیں اور آئندہ تین ماہ میں باقی محکموں کو بھی جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں نمائندگی دے دی جائے گی۔ بزدار حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے میگا پراجیکٹس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ن لیگ کی جانب سے پنجاب کے میگا پراجیکٹس کا کریڈٹ لینے کی ناکام کوشش مضحکہ خیز ہے۔ ظالم اعلیٰ نے قائدِ اعظم بزنس پارک، ریور راوی فرنٹ سٹی سمیت دیگر کئی میگا پراجیکٹس کو کمیشن نہ ملنے کی بنا پر کھڈے لائن لگا دیا اور پیچھے ہٹ گئے۔ بزدار حکومت نے ریور راوی واٹر فرنٹ سٹی کی شکل میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے پر ضروری قانونی و انتظامی کاروائی کرتے ہوئے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 140 ارب کی لاگت سے شروع کیے جانے والے تیرہ میگا پراجیکٹس پر بھی کام جاری ہے جن میں 50 ارب کی لاگت سے 117 کلومیٹر طویل جلال پور نہر اور گریٹر تھل کینال شامل ہے جس سے ایک لاکھ ایکڑ اضافی اراضی سیراب ہو گی۔

شوباز شریف ہر سال مون سون میں انڈیانا جونز کی طرح لمبے بوٹ اور ہیٹ پہنے، ہاتھ میں چھڑی لیے اپنی تشہیر کے لیے پانی میں نکل آتے تھے لیکن لاہور کے باسیوں کے لیے نکاسی آب کا کوئی مستقل حل نہ نکال سکے۔ سردار عثمان بزدار نے ملکی تاریخ کے پہلے انڈرگراؤنڈ واٹر سٹوریج منصوبے کا افتتاح کر کے لاہور کی عوام کی مشکل کا حل نکالا۔ ایسے بیسیوں منصوبے جلد پنجاب کے دوسرے صوبوں میں بھی شروع کیے جائیں گے۔ صحت کے شعبے سے متعلق اقدامات پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے پنجاب میں بارہ سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتالوں پر کام شروع کر دیا ہے جن میں 500 بستروں پر مشتمل نشتر-II ملتان، بارہ ارب کی لاگت سے ڈی جی خان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، 600 بستروں پر مشتمل گنگا رام مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال سمیت راجن پور، چکوال، لیہ، میانوالی اور رحیم یار خان میں جدید ہسپتالوں کی تعمیر شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر میں 53 لاکھ خاندانوں کو سوا سات لاکھ روپے مالیت کے ہیلتھ انشورنس کارڈز کا اجرا، چھ ٹی بی لیں ز سمیت پنجاب میں 150 جدید ٹی بی تشخیصی مشینوں کی تنصیب بھی شامل ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں محکمہ صحت نے کرونا سے نمٹنے کے لیے تین ماہ کی قلیل مدت میں 62 کروڑ روپے کی لاگت سے آٹھ بی ایس ایل تھری لیبز قائم کیں جس سے پنجاب کی کرونا ٹیسٹنگ کیپسٹی 190 سے تقریباً دس ہزار ٹیسٹ تک پہنچ گئی ہے۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ لاہور کی عوام کے ووٹوں پر مزے کرنے والے شوباز شریف نے حبیب جالب کے شعر پڑھ کر عوام کو ٹرخایا جبکہ سردار عثمان بزدار ”نرم دمِ گفتگو، گرم دمِ جستجو” کے مصداق پنجاب کی عوام کو وزیرِ اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ترقی کے راستے پر لے کر جا رہے ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

ایف اے ٹی ایف پر پاکستان کے خلاف سعودی ووٹ پروپیگنڈہ ہے: دفتر خارجہ

Share this on WhatsAppپاکستان نے فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس ’’ایف اے ٹی ایف‘‘ کے حوالے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے