اداکارہ ایمان علی کی سوشل میڈیا پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ ایمان علی کی سوشل میڈیا پر ڈانس ویڈیو وائرل ہو گئی ہے ۔ پاکستان کی ڈراما و فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ایمان علی سنجیدہ اور حساس شخصیت کی مالک ہیں اور ڈراموں اور فلموں کے علاوہ کم ہی دکھائی دیتی ہیں، وہ انٹرویو بھی کم ہی دیتی ہیں مگر پھر بھی اکثر اوقات تنقید کی زد میں گِھری نظر آتی ہیں ۔

ایمان علی کی حال ہی میں سوشل میڈیا پر ڈانس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بھارتی گانے ’کوئین‘ پر ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں ان کی ویڈیو سے ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے کہ وہ کسی شادی میں موجود ہیں اور پاکستانی کوریو گرافر گوہر حیات کے ہمراہ ڈانس کر رہی ہیں ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ویڈیو میں جہاں اُن پر عوام کی جانب سے تنقید کے نشتر چلائے جا رہے ہیں وہیں اُن کے مداح اُن کا ساتھ دیتے اور اُن کے حق میں بولتے نظر آ رہے ہیں انسٹاگرام پر وائرل ہوتی ویڈیو پر ایک انسٹا صارف کی جانب سے ایما ن علی کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا گیا کہ ’ اپنے نام ہی کی لاج رکھ لو،‘ جبکہ ایک صارف کی جانب سے سوشل ڈسٹینسنگ نہ ہونے پر تنقید کی گئی ۔

کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ ایمان علی پہلے سے موٹی ہو گئی ہیں اور اُن کے دانت بہت بڑے نظر آ رہے ہیں۔جہاں ایمان علی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں اُن کے کچھ مداحوں نےاُن کے حق میں کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ اب نفرت انگیز کمنٹس آئیں گے کیوں کہ ایمان علی ڈانس کر رہی ہے اور اپنی زندگی انجوائے کر رہی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

’کوئی انسان خوف اورزنجیروں میں جینے کامستحق نہیں‘، ارمینا خان کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

Share this on WhatsAppنیویارک: اداکارہ ارمینا خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے