محرم میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے فوج، رینجرز طلب

بندیا اسحاق
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے معاملے پر پنجاب میں جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے پاک فوج کی 63 اور رینجرز کی 43 کمپنیاں طلب کر لی گئیں۔ پنجاب پولیس نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا۔مراسلہ کے مطابق لاہور میں پاک فوج کی 3، رینجرز کی 3 کمپنیاں سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض ادا کریں گی۔ 9127 جلوسوں، 36464 مجالس کی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گی۔ شیخوپورہ ریجن میں پاک فوج کی 5 رینجرز کی 3 کمپنیاں ڈیوٹی دیں گی۔ گوجرانوالا میں پاک فوج کی 4 اور رینجرز کی 9 کمپنیاں ڈیوٹی دیں گی۔

راولپنڈی میں پاک فوج 9 اور رینجرز کی 6 کمپنیاں ڈیوٹی دیں گی۔ سرگودھا ریجن میں پاک فوج 7 اور رینجرز کی 4 کمپنیاں ڈیوٹی دیں گی۔ فیصل آباد ریجن میں پاک فوج کی 10، رینجرز کی 5 کمپنیاں ڈیوٹی دیں گی۔ ملتان ریجن میں پاک فوج کی 8 اور رینجرز کی 2 کمپنیاں ڈیوٹی دیں گی۔ ساہیوال ریجن میں پاک فوج کی 5 اور رینجرز کی 2 کمپنیاں ڈیوٹی دیں گی۔ ڈی جی خان ریجن میں پاک فوج کی 7 اور رینجرز کی 2 کمپنیاں ڈیوٹی دیں گی۔ بہاولپور میں پاک فوج کی 4 اور رینجرز کی 5 کمپنیاں ڈیوٹی دیں گی۔

آرمی اور رینجرز کے دستے ڈسٹرکٹ لاہور میں 9 اور 10 محرم تک ڈیوٹی دیں گے۔ شیخوپورہ ریجن میں پاک فوج، رینجرز کی کمپنیاں یکم سے 10 محرم تک ڈیوٹی دیں گی۔ گوجرانوالا اور حافظ آباد میں 9 اور 10 محرم تک ڈیوٹی دیں گی۔ گجرات میں 9 اور 10 محرم جبکہ رینجرز کے یکم سے 11 محرم تک ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ منڈی بہاوالدین یکم سے 10 محرم تک رینجرز جبکہ سیالکوٹ میں آرمی 9 اور 10 محرم اور رینجرز 5 سے 10 محرم تک ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ نارووال میں رینجرز 9 اور 10 محرم جبکہ راولپنڈی میں 7 سے 10 محرم آرمی اور رینجرز، اٹک 4 سے 10 محرم پاک آرمی ڈیوٹی دے گی۔ جہلم میں یکم سے 10 محرم پاک آرمی اور رینجرز، چکوال 4 سے 11 جبکہ 9 سے 10 محرم رینجرز ڈیوٹی دے گی۔ سرگودھا یکم سے 12 آرمی جبکہ رینجرز یکم سے 10 محرم، خوشاب 5 سے 10 محرم آرمی اور 9 سے 10 محرم رینجرز ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

About BBC RECORD

Check Also

پنجاب گورنمنٹ پنجاب میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، حکومت کا باضابطہ موقف سامنے آ گیا

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور پنجاب میں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے