ہری پورمیں بجلی کے بل کی رقم پر تصادم، 5 بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق

سہیل احمد
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ہری پور

بجلی کے بل کی رقم کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہری پور میں 2 گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تصادم کی وجہ بجلی کے بل کی رقم تھی، ہلاک ہونے والوں میں 5 سگے بھائی تھے۔ دونوں فریقین افغان شہری ہیں، واقعے میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جب کہ دیگر کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

عابد ملہی کی گرفتاری، بیٹے کو خود پولیس کے حوالے کیا: والد کا دعویٰ

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور عابد ملہی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے