افغانستان کی صورتحال امریکی کرتوتوں کا نتیجہ ہے: ایران

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ تہران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان کی جو صورتحال بنی ہے وہ امریکہ کی جنگ پسندی اور بے جا مداخلت کا نتیجہ ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے نئے ترجمان سعید خطیب زاده نے امریکی وزیر خارجہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی جو صورتحال بنی ہے وہ امریکہ کی جنگ اور بے جا مداخلت کا نتیجہ ہے۔ امریکہ نے ایران پر طالبان کے لئے ہتھیار فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

سعید خطیب زاده کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ کا بیان در اصل افراتفری پھیلانا اور واشنگٹن کی جانب سے دہشتگرد گروہ داعش کی مدد سے افغان عوام کی توجہ ہٹانا ہے۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ابھی تک امریکہ نے نیٹو کے دائرے میں داعش کو مدد فراہم کرنے والے ہیلی کاپٹروں کے بارے میں افغان عوام کے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات نہیں دیئے۔

About BBC RECORD

Check Also

امریکی قانون سازوں کا ٹرمپ سے سعودی عرب میں جی 20 اجلاس کے بائیکاٹ کا مطالبہ

Share this on WhatsAppرابرٹ ولیم بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ واشنگٹن امریکی قانون سازوں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے