امریکی فوجیوں کی جرمنی سے پولینڈ منتقلی کے معاہدے پر پومپیو کے دستخط

امریکا نے پولینڈ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کر دیے جس کے تحت جرمنی میں تعینات امریکی فوجیوں کی پولینڈ میں منتقلی کا عمل شروع ہو جائے گا۔ ساتھ ہی پولینڈ امریکی فوجی کی ففتھ کور کا نیا ہیڈکوارٹر بھی بن گیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پولینڈ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں جس کے تحت اس مشرقی یورپی ملک میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کا عمل شروع ہو جائے گا۔اس معاہدے کے مطابق پولینڈ میں مزید ایک ہزار امریکی فوجیوں کو تعینات کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اس وقت پولینڈ میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد 4500 ہے۔ ساتھ ہی اس معاہدے کے بعد امریکا کو پولینڈ کی فوجی تنصیبات تک بھی رسائی مل گئی ہے تاکہ پولینڈ کی ملٹری صلاحیت میں اضافے کے لیے ان تنصیبات کو جدید بنایا جا سکے۔

آج ہفتہ 15 اگست کو ہونے والے اس معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر پولش صدر آندرے ڈوڈا کا کہنا تھا، ”یہ ایک وسیع گارنٹی ثابت ہو گی: اس بات کی گارنٹی کہ کسی خطرے کی صورت میں ہمارے فوجی بازو سے بازو ملائے کھڑے ہوں گے۔‘‘ ڈوڈا کا مزید کہنا تھا، ”اس سے یورپ کے اس حصے میں دیگر ممالک کی سکیورٹی میں بھی اضافہ ہو گا۔امریکا اور پولینڈ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت جرمنی میں تعینات امریکی فوجی کمانڈروں میں سے کئی ایک اب پولینڈ میں تعینات کر دیے جائیں گے۔ ساتھ ہی امریکا کی ففتھ کور کا ہیڈکوارٹرز بھی آئندہ برس پولینڈ منتقل کر دیا جائے گا۔

رواں برس جولائی میں امریکا کے محکمہ دفاع کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ جرمنی سے اپنے 12,000 فوجی اہلکار نکال لے گا۔ اس طرح جرمنی میں اس وقت تعینات 36,000 فوجیوں کی تعداد کم ہو کر 24,000 رہ جائے۔ نکالے جانے والے 12 ہزار فوجیوں میں سے 5600 اہلکاروں کو نیٹو اتحاد میں شامل ممالک میں تعینات کیا جائے گا جبکہ بقیہ 6400 فوجی امریکا واپس چلے جائیں گے۔پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے صدارتی محل میں منعقدہ خصوصی تقریب میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ‘اینہانسڈ ڈیفنس کوآپریشن ایگریمنٹ‘ نامی اس معاہدہ پر اپنے پولش وزیر دفاع ماریوش بلاشچاک کے ساتھ دستخط کیے۔

امریکا کا یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے متعدد مرتبہ ایسی شکایات کے بعد سامنے آیا تھا کہ برلن حکومت مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے دفاعی اخراجات کے لیے اپنا مناسب حصہ نہیں ڈال رہی۔پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے صدارتی محل میں منعقدہ خصوصی تقریب میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ‘اینہانسڈ ڈیفنس کوآپریشن ایگریمنٹ‘ نامی اس معاہدہ پر اپنے پولش وزیر دفاع ماریوش بلاشچاک کے ساتھ دستخط کیے۔ پومپیو کا وسطی یورپی ممالک کا دورہ بھی اس کے ساتھ ہی اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ پولینڈ سے قبل وہ چیک ری پبلک، آسٹریا اور سلووینیا بھی گئے۔

About BBC RECORD

Check Also

ایران پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ضرورت پورا کرنے کے لئے تیار

Share this on WhatsAppایران کے سفیر نے پاکستان سے قریبی اور گہرے تعلقات سمیت تجارتی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے