موزمبيق کی اہم بندرگاہ پر داعش كا قبضہ

ماپوتو: دولت اسلامیہ (داعش) نے افریقی ملک موزمبيق كی ایک اہم بندرگاہ پر قبضہ كر ليا ہے جبکہ لڑائی میں 55 فوجی ہلاک اور 90 زخمی ہوگئے ہیں۔ فرانسيسی خبر رساں ادارے كے مطابق موزمبيق كے فوجی حكام نے اعلان كيا ہے كہ داعش نے قدرتی گيس سے مالامال ’موكيمبوا دا پريا‘ بندرگاہ پر قبضہ كر ليا۔

موزمبيق كے فوجي حكام كا كہنا ہے كہ داعش نے اس بندرگاہ پر حملے ميں آرپی جی سيون كا استعمال كيا اور ايک بحری جہاز پر بھی فائرنگ كی۔
رپورٹ كے مطابق موكيكمبوا دا پريا موزمبيق كی سيال كويڈ گيس كی تنصيبات والے علاقے جزيرہ نما افونگی سے 80 كلوميٹر سے بھی كم كے فاصلے پر ہے اور اس پرقبضہ كر ليا گيا ہے۔واضح رہے كہ شمالی موزمبيق 2017ء سے دہشتگردوں كے نشانے پر ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستان میں حقیقی امن افغانوں کے امن و سکون سے مشروط ہے، وزیراعظم پاکستان

Share this on WhatsAppڈاکٹر زولفقار کاظمی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد پاکستانی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے