14اگست یوم آزادی پاکستان کوقومی جوش وجذبہ کیساتھ منایاجائے گا

پی آئی ڈی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ نیلم

جشن یوم آزادی پاکستان قومی جوش وجذبہ سے منانے کیلئے ڈپٹی کمشنر راجہ محمود شاہد کی زیرصدارت ضلعی آفیسران کااجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس پی نیلم ساجد عمران،اسسٹنٹ کمشنراٹھ مقام سید عمران عباس نقوی،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل محمد نواز اعوان، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈاکٹرز خورشید رازکے علاوہ محکمہ شہری دفاع، ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی، ایجوکیشن، ریڈکریسنٹ،اطلاعات سمیت صدر بازار اٹھ مقام عبدالرشید اعوان،سیکرٹری جنرل بازار انیس علی نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے پروگرام کنڈکٹنگ آفیسر کی ذمہ داریاں انچارج ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نیلم اختر ایوب کو سونپ دیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ 14اگست یوم آزادی پاکستان کوقومی جوش وجذبہ کیساتھ منایاجائے گا۔ پاک فوج وپولیس کے چاک وچوبند دستے تقریب کے موقع پر قومی پرچم کوسلامی پیش کرینگے۔یوم آزادی 14اگست کی صبح حمد وثناء کے بعد قومی نغموں سے گونجے گی۔صبح کاآغاز ملک وملت کی سلامتی کیلئے دعاؤں سے کیاجائے گا۔14اگست کے موقع پر سٹی اٹھ مقام کو دلہن کی طرح سجایاجائے گا۔قومی دن کی تقریبات کوقومی جوش وجذبہ سے منانے کیلئے مختلف محکمہ جات کوزمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس نیلم میں زیر صدارت ڈپٹی کمشنر راجہ محمود شاہد ضلعی آفیسران کاایک اجلاس منعقد ہواجس میں یوم آزادی پاکستان 14اگست کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے فیصلہ کیاگیا۔اس موقع پرمحکمہ اطلاعات، پولیس، محکمہ شہری دفاع،بلدیہ، ضلع کونسل،ایجوکیشن،ڈویلپمنٹ،ضلع کونسل،لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر اداروں کواہم زمہ داریاں سونپی گئیں

About BBC RECORD

Check Also

لاہور چیمبر الیکشن: پہلے مرحلے میں پیاف فاؤنڈر الائنس کا کلین سویپ

Share this on WhatsAppبندیا اسحاق بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور لاہور چیمبر انتخابات ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے