جن علماء پر پہلے سے پابندی عائد ہے وہ بیان نہیں کرسکیں گئے؛ ڈپٹی کمشنر

(پی آئی ڈی)
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ نیلم

ماہ محرم الحرام کی مجالس / جلوس کو مکمل سیکورٹی فراہمی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت انتظامیہ واہل تشیع نمائندگان کااجلاس۔محرم الحرام کی مجالس / جلوس کے حوالہ سے ضابطہ اخلاق طے۔جن علماء پر پہلے سے پابندی عائد ہے وہ بیان نہیں کرسکیں گئے۔جلوس کے روٹس کی تجدید، ماسک کااستعمال لازمی، سماجی فاصلہ برقرار، وقت کی پابندی لازمی امر قراردیدیاگیا۔

(پی آئی ڈی) کے مطابق ماہ محرم الحرام کی آمدسے قبل محرم الحرام کی مجالس اور جلوس کو فل پروف سیکورٹی فراہمی کیلئے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر راجہ محمد شاہد کی زیر صدارت اٹھ مقام میں اجلاس کاانعقاد کیاگیا جس میں انتظامی آفیسران اور اہل تشیع نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں اہل تشیع نمائندگان نے جلوس / مجالس کے اوقات بارے انتظامیہ کو آگاہ کیا۔

جس پر انتظامیہ نیلم نے اہل تشیع کے نمائندگان کو بتایاکہ شیڈول سے ہٹ کر کوئی پروگرام نہیں ہوگا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راجہ محمود شاہد، ایس پی ساجد عمران کے علاو ہ ڈی ایس پی سردار ظہیر، مال آفسر خواجہ محمد سلطان،نائب تحصیلدار راجہ فرمان علی، ایس ایچ او سٹی تھانہ اٹھ مقام صدیق احمد، صدر بازار عبدالرشید اعوان، سیکرٹری جنرل بازار انیس علی جبکہ اہل تشیع نمائندگان میں منور شاہ ودیگر موجود تھے۔

About BBC RECORD

Check Also

لاہور چیمبر الیکشن: پہلے مرحلے میں پیاف فاؤنڈر الائنس کا کلین سویپ

Share this on WhatsAppبندیا اسحاق بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور لاہور چیمبر انتخابات ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے