ایک بار نہیں 10مرتبہ بلانے پر بھی نیب جائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

شبیر خان سدوزئی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ لاہور

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہمارا دامن صاف ہے ہمیں ڈرنے کی ضرورت نہیں ایک بار نہیں دس بار بلانے پر نیب جائیں گے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب بڑا صوبہ ہے، یہ نہیں کہہ سکتا کہ سب اچھا ہے، جہاں جہاں مسائل نظر آتے ہیں،کارروائی کرنا ہمارا فرض ہوتا ہے، وزیراعظم نے دورہ لاہور میں ہماری انتظامیہ کی تعریف کی ۔ نیا لاہور بسانے جا رہے ہیں، کسی حکومت میں ہمت نہیں تھی کہ راوی ریور فرنٹ منصوبہ شروع کر سکتی ، یہ سنگاپور طرز کا جدید شہر ہوگا، اس سے معاشی استحکام ہوگا۔

وزیراعلیٰٓ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت پرشروع دن سے ہی تنقید کی جارہی ہیں،پروپیگنڈا کرنے والوں کو روز جواب دیتے ہیں، مخالفین اپنا کام کریں،ہم بھی اپنا کام کرتے رہیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ہم تمام معاملات قانون کےمطابق چلارہے ہیں، ہم نے نہ کوئی غلط کام کیا اور نہ ہی کرنے دیں گے، میں نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے، روزانہ ہزاروں فائلیں ہوتی ہیں، ہرفائل میرے پاس نہیں آتی، لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوا ہوں تو نیب میں بھی پیش ہوں گا، کسی انکوائری سے نہیں گھبراتا، جب ہمارا دامن صاف ہے تو ڈرنے کی ضرورت نہیں، ہر جگہ جائیں گے اور تفصیلات بتائیں گے،ایک بار نہیں دس بار بلانے پر نیب جائیں گے۔

About BBC RECORD

Check Also

ایف اے ٹی ایف پر پاکستان کے خلاف سعودی ووٹ پروپیگنڈہ ہے: دفتر خارجہ

Share this on WhatsAppپاکستان نے فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس ’’ایف اے ٹی ایف‘‘ کے حوالے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے