پاکستان میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی

نسیم الغنی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ اسلام آباد

پاکستان کی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔پاکستانی عدالت سپریم کورٹ اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن نے زیر التوا ء مقدمات کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 45 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جب کہ ملک میں مجموعی طور پر زیر التوا مقدمات 20 لاکھ سے تجاوز کرچکے ہیں۔

لا کمیشن نے صوبوں کی ہائی کورٹ اور ماتحت عدلیہ کے مقدمات کے بارے میں بھی اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ اس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 15 ہزار 847، لاہور ہائیکورٹ میں ایک لاکھ 88 ہزار 411،سندھ ہائی کورٹ میں 84 ہزار 341 مقدمات، پشاور ہائیکورٹ میں 38 ہزار 464اور بلوچستان ہائیکورٹ میں 5 ہزار 313 مقدمات زیر التوا ہیں۔

رپورٹ میں ماتحت عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کے اعداد وشمار بھی دیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں 12 لاکھ 87 ہزار 121 مقدمات، سندھ میں ایک لاکھ 5 ہزار 458 ،کے پی کے میں دو لاکھ دس ہزار 25 مقدمات، بلوچستان ماتحت عدلیہ میں 17 ہزار اور اسلام آباد کی ماتحت عدلیہ میں 43 ہزار 924 مقدمات زیر التوا ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

حکومت صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنیوالوں کو قانون کی گرفت میں لے، مفتی منیب

Share this on WhatsAppشائستہ ہاشمی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کراچی چیئرمین رویت ہلال ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے