ہوٹل، پارکس، سیاحتی مقامات کھولنے کا اعلان، مارکیٹوں کے پرانے اوقات کار بحال پاکستان

ڈاکٹر ذولفقار کاظمی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛اسلام آباد

وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرتے ہوئے ریسٹورینٹس، تفریحی مقامات اور شادی ہالز سمیت دیگر شعبہ جات اور کاروبار بتدریج کھولنے کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا وبا کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

بعدازاں اسد عمر نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا وبا میں کمی ہوگئی اور صورت بحال کافی بہتر ہوگئی ہے، این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر کو کھولنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا، اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں اور نرمی کرتے ہوئے مزید شعبہ جات کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسد عمر نے بتایا کہ 8 اگست (ہفتہ) سے سیاحتی مقامات اور وہاں کے ہوٹلز جبکہ 10 اگست پیر سے پبلک پارکس، تفریحی مقاماتِ، ایکسپو ہالز، بیوٹی پارلرز، مزارات، سینما، تھیٹرز، جم، کلب، ہوٹل، کیفے اور ریسٹورینٹس کھول دیے جائیں گے جہاں اندر اور باہر بیٹھ کر کھانا کھانے (ڈائن ان) کی اجازت ہوگی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے اگلے چند روز میں ایس او پیز بنالیے جائیں گے، 15 ستمبر سے شادی ہالز کھولے جاسکتے ہیں اور ہوٹلز میں بھی شادی کی تقریبات ہوسکتی ہیں۔اسد عمر نے مزید کہا کہ روڈ ٹرانسپورٹ کو بھی کھولا جارہا ہے تاہم میٹروسروسزمیں کھڑے ہوکرسفرکی اجازت نہیں ہوگی جبکہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی اجازت بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دفتری اوقات کار بھی معمول کے مطابق بحال کیے جارہے ہیں اور تمام مارکیٹیں پرانے سسٹم کے مطابق کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے، ان کے لیے وقت کی پابندی اور ہفتہ و اتوار کی چھٹی ختم کی جارہی ہے۔

اسد عمر نے بتایا کہ جن کھیلوں میں جسمانی ملاپ نہیں ہوتا، انہیں بحال کرنے دیا جائے گا، کبڈی،کشتی،رگبی کے سوا دیگراسپورٹس کی اجازت دےرہےہیں تاہم تماشائیوں کی اجازت نہیں ہوگی، چودہ اگست کے حوالے سے بھی گائیڈلائنزجاری کرینگے اور محرم الحرام کے لیے بھی ایس اوپیز بنائی گئی ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

اوورسیز پاکستانیز کمیشن جنوبی پنجاب کے قیام کی اصولی منظوری دے دی گئی

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور وزیراعلیٰ سردار ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے