ایران کی طرف سے طبی اور غذائی امداد کی پہلی کھیپ بیروت پہنچ گئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ تہران

اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے طبی اور غذائی امداد کی پہلی کھیپ لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچ گئی ہے ۔ اس امداد میں 95 ٹن طبی اور غذائی سامان موجود ہے۔ مزید امداد روانہ کرنے کے سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں۔ ایران نے بیروت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کے علاج کے لئے بیروت میں ایک صحرائي اسپتال قائم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے

اور اس سلسلے میں ڈاکٹروں کی ایک اعلی ٹیم بھی بیروت پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ ایران کی طرف سے لبنانی شہریوں کے لئے امدادی کھیپ جل دروانہ کردی جائےگي ۔ واضح رہے کہ کل رات بیروت میں ایک المناک دھماکے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے ۔

About BBC RECORD

Check Also

ایران پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ضرورت پورا کرنے کے لئے تیار

Share this on WhatsAppایران کے سفیر نے پاکستان سے قریبی اور گہرے تعلقات سمیت تجارتی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے