جلال آباد میں جیل پر داعش کے حملے میں کم سے کم 22 افراد ہلاک

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ جلال آباد

افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں جیل پر داعش کے حملے میں اب تک کم از کم 22 افراد ہلاک جبکہ 43 زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق پیر کو حکام نے کہا کہ افغان جیل پر کیے گئے حملے کے دوران افغان سکیورٹی فورسز اور داعش دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مشرقی شہر جلال آباد کی جیل پر گزشتہ روز ہونے والے حملے کے بعد سے لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے صوبہ ننگرہار کے ہسپتال کے ترجمان ظہیر عدیل نے اے ایف پی کو بتایا کہ سیکیورٹی اہلکار سمیت اب تک 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ظہیر عدیل نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا کیونکہ 40 سے زائد زخمیوں کی حالت اس وقت تشویش ناک ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

ایران نواز ملیشیاؤں کی تخریبی کارروائیاں عراق کے امن کے لیے خطرہ بن رہی ہیں : واشنگٹن

Share this on WhatsAppامریکی وزارت خارجہ نے بغداد میں کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے دفتر پر ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے