ہزاروں مظاہرین، نتن یاہو کے گھر کے باہر مظاہرے کے لئے تیار

تل ابیب: اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین، وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے گھر کے باہر مظاہرہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
المیادین ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں صیہونی آبادکار، جمعرات کی رات وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کے گھر کے باہر مظاہرہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ اتوار کو وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کے گھر کے باہر اب تک کا سب سے بڑا مظاہرہ ہوا جس میں 6 ہزار سے زائد مظاہرین نے شرکت کی۔

کورونا وائرس کے باوجود حالیہ ہفتوں کے دوران تل ابیب میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے خلاف متعدد بار مظاہرے ہو چکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی ایک کورٹ نے اکیس نومبر کو مالی بدعنوانیوں، اختیارات کے ناجائز استعمال اور دھوکہ دھی کے الزامات میں اسرائیلی وزیر اعظم پر باضابطہ طور پر فرد جرم بھی عائد کر دی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

بھارت میں بدبخت بیٹے نے 90 سالہ کورونا کی مریضہ ماں کو جنگل میں چھوڑ دیا

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ اورنگ آباد بھارتی ریاست مہاراشتڑا ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے