امریکی صحافی کا آصف زرداری اور بلاول سمیت دیگر کو 250 ارب روپے کا نوٹس

ڈاکٹر رضوان
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد:

امریکی بلاگر سنتھیا رچی نے سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو ، یوسف رضا گیلانی اور رحمان ملک سمیت دیگر کو 250 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوادیا۔

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کے مطابق امریکی بلاگر سنتھیا رچی نے اپنے وکیل عمران فیروز ملک ایڈووکیٹ کے ذریعے سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک سمیت پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی 9 شخصیات کو ہتک عزت پر 250 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے میرے خلاف جھوٹی درخواستیں دائر کیں، سوشل میڈیا پر تضحیک کی اور دھمکیاں دیں، پیپلزپارٹی کی قیادت قومی اخبارات میں معافی مانگیں اور 250 ارب روپے ہرجانے کی رقم ادا کریں۔

نوٹس میں بطور ہرجانہ سندھ کے عوام کے لیے ایک چیئرٹی فنڈ کے قیام کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے جس سے سندھ کے غریب عوام کی رہائش خوراک اور تعلیم کے لیے اقدامات اٹھانے کا کہا گیا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

’نئے سیاسی نقشے سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی‘

Share this on WhatsAppوزیر اعظم پاکستان نے منگل کے روز ملک کا ایک نیا ’سیاسی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے