دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھر پور جواب دینے کے لئے تیار ہیں ، سربراہ پاکستانی فضائیہ

نسیم غنی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد
پاکستانی فضائیہ کے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا ہے کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں بری اور بحری افواج کے ہمراہ بھر پور اندازمیں جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں ترجمان پاکستانی فضائیہ کے جاری بیان کے مطابق ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پی اے ایف بیس قادری پر جاری آپریشنل مشقوں کا معا ئنہ کیا اور عملے کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مطابق ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاکستانی فضائیہ خطے کی جیو اسٹریٹیجک صورتحال سے بخوبی آگاہ ہے، ہم دشمن کی جانب سے فوجی سازو سامان کی خریداری سے لا علم نہیں، روایتی جنگ میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پاکستانی فضائیہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں بری اور بحری افواج کے ہمراہ بھر پور اندازمیں جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ائیر چیف نے مسئلہ کشمیر کے مطابق فوری حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق فوری حل کیا جائے۔

About BBC RECORD

Check Also

شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کر دیا گیا

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور صوبائی حکومت ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے