جنوبی بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کا فیصلہ؛ چیئرمین سی پیک اتھارٹی

کوئٹہ
چیئرمین سی پیک اتھارٹی و وزیراعظم کے معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ جنوبی بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ گوادر اور دیگر منصوبوں سے بلوچستان میں سماجی و معاشی ترقی کے راستے کھلیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کے اجلاس میں بلوچستان کے حوالے اہم فیصلے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ قومی ترقیاتی کونسل کا دوسرا اجلاس آج وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہوا جس میں بلوچستان کےدوردرازعلاقوں میں آمدورفت کےمختلف منصوبے، آبی وسائل کے بہتراستعمال، زراعت، توانائی اور بارڈرمارکیٹوں کے قیام اور گوادر پورٹ سے مکمل طور پر استفادہ حاصل کرنے کیلئے مختلف منصوبے زیرغور آئے۔اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ بلوچستان میں امن وامان کو یقینی بنانا اور سماجی واقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان کے لیے وسائل کو یکسر نظرانداز کیا جاتارہا۔ وسائل فراہم نہ ہونےسےصوبے کا بڑاحصہ پس ماندگی کا شکار رہا۔عمران خان نے کہا کہ وسائل نظرانداز ہونے سے بلوچستان کے عوام میں احساس محرومی نےجنم لیا۔ بلوچستان کےعوام کی احساس محرومی کو دورکرنےکیلیےکوشش کی جا رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ گوادرکی تعمیروترقی کا منصوبہ گیم چینجرکی حیثیت رکھتاہے۔ بلوچستان میں نوجوانوں کوروزگارفراہم کرنےاورانفراسٹرکچرکےقیام پرتوجہ دی جائے۔اجلاس میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیض حمید، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر، حماد اظہراورعلی حیدرزیدی، عمرایوب،مشیرخزانہ،عبدالرزاق داؤد اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بھی شرکت کی۔

About BBC RECORD

Check Also

بلیک میل کرنے کی بجائے ہمت ہے تو مجھے گرفتار کرو، مریم نواز کا چیلنج

Share this on WhatsAppراشدہ ہاشمی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کراچی مسلم لیگ (ن) ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے