شہبازشریف فیملی کے اکاؤنٹ میں پاپڑ فروش کی جانب سے کروڑوں منتقل کرنے کا انکشاف

شبیر خان سدوزئی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کی فیملی کو پاپڑ فروش بھی کروڑوں روپے اکاؤنٹس میں منتقل کرتا رہا۔سابق وزیراعلی پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اور ان کی فیملی کو پاپڑ فروش بھی کروڑوں روپے اکاؤنٹس میں منتقل کر تا رہا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقاتی ٹیم نے بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں سے ریکارڈ حاصل کرنے کے دوران اس بات کا انکشاف کیا۔

نیب دستاویزات کے مطابق جو رپورٹ تحقیقاتی ٹیم نے بینکوں سمیت دیگر مالیاتی اداروں سے دوران تحقیقات حاصل کی ان کے مطابق منظور پاپڑ فروش کے نام سے 13 لاکھ 69 ہزار 915 امریکی ڈالرز منتقل ہوئے یہ پیسے 12 ٹرانزیکشن میں بھیجے گئے، ہر ٹرانزیکشن میں پاکستانی 8 کروڑ 8 لاکھ 26 ہزار 141 روپے بھیجے گئے، منظور پاپڑ فروش کے نام سے 12 ٹرانزیکشن 2007 اور 2008 میں ہوئیں۔

نیب دستاویزات کے مطابق ٹرانزیکشن سلمان شہباز، حمزہ شہباز، اور رابعہ عمران کے اکاونٹس میں ہوئیں، سلمان شہباز کو 9 لاکھ 7 ہزار 15 ڈالرز جو پاکستانی 6 کروڑ 29 لاکھ 75 ہزار 524 بنتے ہیں، حمزہ شہباز کو 1 لاکھ 67 ہزار 980 ڈالر جو پاکستانی 1 کروڑ 1 لاکھ 24 ہزار 155 روپے بنتے ہیں جب کہ رابعہ عمران کے اکاونٹ میں 2 لاکھ 40 ہزار 920 ڈالرز منتقل ہوئے جن کی مالیت 1کروڑ 70 لاکھ 83 ہزار 696 روپے بنتی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

ایف اے ٹی ایف پر پاکستان کے خلاف سعودی ووٹ پروپیگنڈہ ہے: دفتر خارجہ

Share this on WhatsAppپاکستان نے فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس ’’ایف اے ٹی ایف‘‘ کے حوالے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے