ٹھٹہ واٹرسپلائی ریفرنس؛ آصف زرداری پرویڈیولنک کےذریعے فردجرم عائد ہوگی

نسیم الغنی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد
احتساب عدالت نے ٹھٹہ واٹر سپلائی ریفرنس میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیسز میں ٹھٹہ واٹرسپلائی ریفرنس پر سماعت کی، سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک بار پھر عدالت پیش نہ ہوئے۔ آصف علی زرداری کی جانب سے ان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کورونا اور بیماریوں کی وجہ سے عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔

احتساب عدالت نے صدرآصف علی زرداری سمیت 14ملزمان 4 اگست کوطلب کرلیا۔ عدالت نے آصف علی زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نیب کو ویڈیو لنک انتظام کرنے کا حکم دے دیا۔

About BBC RECORD

Check Also

جاپانی سفیر نے پاکستان کو سفر کے لئے محفوظ ملک قرار دے دیا

Share this on WhatsAppڈاکٹر ذولفقار کاظمی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد جاپان ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے