مستقبل کی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایرانی فوج تیارہے؛کمانڈر

تہران: ایران آرمی کے گراؤنڈ فورس کے کمانڈر نے کہا کہ ان کی فوج نے جدید اور سمارٹ ہتھیار حاصل کیے ہیں جو فورسز کو مستقبل کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مدد فراہم کرینگی۔بدھ کے روز آرمی یونیورسٹی آف کمانڈ اینڈ اسٹاف کے پروفیسرز اور کیڈٹس کے ساتھ ایک میٹنگ میں بریگیڈیئر جنرل کیومارس حیدری نے کہا کہ ہماری زمینی فوج دور حاضر کے آپریشنل ضروریات اور آئندہ کےجنگی ضروریات کو اپ گریڈ کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا مستقبل کی جنگیں اثر و رسوخ پر مبنی ہوں گی، ان کی افواج نے جدید فوجی گیئر ، جیسے سمارٹ ہتھیاروں ، پن پوائنٹ کی درستگی کے ساتھ اسلحہ سازی، ڈیجیٹل اور الیکٹرانک آرڈیننس تیار کرکے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔اپریل میں ریمارکس دیتے ہوئے ، ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ جدید دور میں نئے خطرات سے نمٹنے کے لئے ملک کو مستقل طور پر تیاریوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

امریکی قانون سازوں کا ٹرمپ سے سعودی عرب میں جی 20 اجلاس کے بائیکاٹ کا مطالبہ

Share this on WhatsAppرابرٹ ولیم بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ واشنگٹن امریکی قانون سازوں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے