کامیاب جوان پروگرام کے دوسرے مرحلے کی منظوری، 25 ارب روپے جاری

نسیم الغنی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کے دوسرے مرحلے کی منظوری دیدی ہے۔وفاقی حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کا دوسرا مرحلہ فوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات کے بعد پروگرام کی منظوری بھی دیدی ہے۔

حکومت نے دوسرے مرحلے کے لیے 25 ارب روپے جاری کردیے ہیں، حکومتی ہدایات کے مطابق قرض پر مارک اپ میں بھی کمی کر دی گئی ہے، دوسرے مرحلے کے لیے مارک اپ 6 سے کم کرکے 3 فیصد کر دیا گیا ہے، قرض کے زیادہ سے زیادہ حد 50 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ کر دی گئی۔

معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ نوجوان اپنے کاروبار کے لیے 1 لاکھ سے ڈھائی کروڑ تک کا قرض لے سکیں گے، فیصلہ کورونا کے باعث معیشت کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر کیا گیا، جو نوجوان مالی مشکلات کا شکار ہیں وہ اس پروگرام سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، نوجوان صرف کاروبار کا منصوبہ بنائیں، حکومت بغیر گارنٹی کے قرض دے گی، بغیر گارنٹی قرض کی حد بھی 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کر دی گئی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

بھارت:فیس بُک پراسلام مخالف پوسٹ کے ردِّعمل میں پُرتشدد احتجاج، تین افراد ہلاک،100 گرفتار

Share this on WhatsAppبھارت کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے گڑھ بنگلور میں فیس بُک پر توہین ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے