ٹک ٹاک پر دوستی کی سزا؛ لڑکی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی

بندیا اسحاق
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

ٹک ٹاک کی دوستی نوجوان لڑکی کے لیے بھیانک سزا بن گئی، دوست نے ساتھی کے ساتھ مل کر لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر دوستی کے بعد دوست نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق لڑکی نے بیان دیتے ہوئے کہاکہ 20 روز قبل ٹک ٹاک پر شیراز نامی لڑکے سے دوستی ہوئی جس کے بعد اس نے ملنے بلایا جب میں شیراز سے ملنے پہنچی تو اس نے گاڑی میں بٹھا لیا جس میں اس کے دو دوست بھی موجود تھے۔

لڑکی نے مزید بتایاکہ شیراز کا ایک دوست گاڑی سے اتر گیا جبکہ شیراز اور اس کے دوست آصف نے میرے ساتھ زیادتی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل بھی کراوایا جا رہا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

پنجاب گورنمنٹ پنجاب میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، حکومت کا باضابطہ موقف سامنے آ گیا

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور پنجاب میں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے