ریاستی اداروں پر تنقید پر جاوید ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج

شبیر خان سدوزئی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ملتان

پولیس نے ریاستی اداروں پر تنقید کے الزام میں سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ جاوید ہاشمی کے خلاف ملتان کے علاقے تھانہ کینٹ میں 647 نمبر مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر کو سیل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے جاوید ہاشمی کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ نے ایس ایچ تھانہ کینٹ سے اس حوالے سے مؤقف جاننے کی کوشش کی انہوں نے مؤقف دینے سے انکار کردیا ہے۔ دوسری طرف جاوید ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی غلط بات نہیں کی ، پانچ بار ملکی آئین کس نے توڑا ؟ آئین توڑنے والوں کے خلاف بات کرتا رہوں گا، مجھے جیلوں میں ڈال دیں لیکن ضمانت نہیں کرواؤں گا۔

About BBC RECORD

Check Also

علی پور میں 8سالہ بچے سے بدفعلی آر پی او نے رپورٹ طلب کر لی

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈیرہ غازی خان ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے