ٹرمپ امریکی تاریخ کا سب سے کرپٹ صدر ہے؛ جوبائیڈن

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ واشنگٹن

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نےاپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ، "میں نے پہلے بھی یہ کہا ہے ، اور میں یہ دوبارہ بھی کہوں گا: ڈونلڈ ٹرمپ جدید امریکی تاریخ کے سب سے کرپٹ صدر ہیں۔ المسیرۃ نیوز کے مطابق امریکا کے سابق نائب صدر جو بائیڈن نے صدر ٹرمپ کو امریکا کی تاریخ کے کرپٹ ترین صدر قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہر روز وہ ہماری ملک کی جمہوریت کے مستقبل کو مزیدخطرے میں ڈال رہے ہوتے ہیں۔” "کیا ہمیں اسے نومبر میں ووٹ دینا چاہیے؟

ادھر امریکا کوویڈ 19 کے 3 ملین تصدیق شدہ کیسز کے بعد دنیا میں سرفہرست ہے ۔ سابق نائب صدر جو بائیڈن کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کورونا بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائیں۔بائڈن نے ایک اور بیان میں لکھا ، "امریکا سے متعلق خوفناک خبریں اور کورونا وائرس کا خوفناک بحران صدر ٹرمپ کی ناقص پالیسیوں کے مرہون منت ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

قوم نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا اور آئندہ بھی ثابت قدم رہے گی، وزیراعظم پاکستان

Share this on WhatsAppڈاکٹر ذولفقار کاظمی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ اسلام آباد ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے