عراق؛ حشد الشعبی کی کارروائی میں متعدد خودکش بمبارہلاک

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی رضاکار فورسز اور سرکاری فوج نے امریکی حمایت یافتہ متعدد تکفیری خودکش بمباروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔
حشد الشعبی کے جوانوں نے جنوب مغربی بغداد میں خفیہ اطلاع پرآپریشن کے دوران داعش کے 5 خودکش حملہ آور ہلاک ہوگئے۔بغداد الیوم نے خبر دی ہے کہ خفیہ اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے جنوب مغربی بغداد کے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا اور داعشی خودکش بمباروں کو موقع پر ہی ہلاک کردیا۔

بغداد الیوم کی خبر کے مطابق رضاکار فورسز کی کارروائی میں متعدد تکفیری دہشت زخمی حالت میں گرفتار کرلئےگئے ہیں۔خیال رہے کہ عراق اور شام میں تکفیری داعشی دہشت گردوں کو امریکا، اسرائیل اور بعض خلیجی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔عراقی حکومت کا کہنا ہے کہ ملک بھرسے تکفیری دہشت گردوں کا مکمل طورپر خاتمہ کیا جائے گا۔

About BBC RECORD

Check Also

سوڈان کے سابق وزیر اعظم صادق المہدی کی کورونا سے موت

Share this on WhatsAppسوڈان کے اہم رہنما اور سابق وزیر اعظم صادق المہدی کی کورونا ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے