ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا سے بچنے کیلئے پہلی بار ماسک پہن لیا

رابرٹ ولیم
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ واشنگٹن
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد بالآخر پہلی بار عوام میں ماسک پہن ہی لیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کے قریب والٹر ریڈ فوجی اسپتال کے دورے کے موقع پر ماسک پہنا۔ انہوں نے زخمی سپاہیوں کی عیادت کی اور طبی اہلکاروں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ماسک پہننے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں کبھی ماسک پہننے کے خلاف نہیں رہا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس کے لیے صحیح وقت اور جگہ ہوتی ہے، جب آپ اسپتال میں ہوں اور بہت سارے لوگوں سے واسطہ پیش آرہا ہو جن میں سے بعض تو ابھی کورونا سے صحت یاب ہوئے ہوں، تو ایسے میں تو ماسک پہننا بہت اچھی بات ہے

واضح رہے کہ امریکا میں جنوری میں کووڈ 19 کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد ملک میں تیزی سے یہ وبا پھیلی اور اب تک ساڑھے 33 لاکھ کیسز سامنے آچکے ہیں اور ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اتنی مہلک وبا کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ اب تک ماسک پہننے سے گریز کرتے رہے اور کہتے تھے کہ وہ ماسک نہیں پہنیں گے

About BBC RECORD

Check Also

ایران نواز ملیشیاؤں کی تخریبی کارروائیاں عراق کے امن کے لیے خطرہ بن رہی ہیں : واشنگٹن

Share this on WhatsAppامریکی وزارت خارجہ نے بغداد میں کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے دفتر پر ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے