عراق: الحشد الشعبی کے 10 جوان شہید

عراق میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کلین اپ جاری ہے جس کے دوران الحشد الشعبی کے 10 جوان شہید و زخمی ہو گئے۔فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق اور ایران کے سرحدی علاقے کو داعش دہشتگردوں سے پاک و صاف کرنے کے لئے ابطال العراق نامی آپریشن کلین اپ کے چوتھے مرحلے کے پہلے روز کل ہونے والے 2 بم دھماکوں میں الحشد الشعبی کے 3 جوان شہید اور5 زخمی ہو گئے۔

اس آپریشن کے دوران پہلا دھماکہ حمرین کے علاقے میں ہوا جس میں الحشد الشعبی کے 3 جوان شہید اور 5 جوان زخمی ہوئے اور ان کی 2 گاڑیاں تباہ ہوئیں۔ دوسرا دھماکہ امام شیخ بابا کےعلاقے میں ہوا جس میں انسداد دہشتگردی فورس کے 2 اہلکار زخمی ہوئے اور ان کی ایک گاڑی تباہ ہو گئی۔ الحشد الشعبی نے صوبہ دیالی کے حاوی العظیم دیہی علاقے میں داعش کے 2 بموں کو ناکارہ بنا دیا۔

About BBC RECORD

Check Also

امریکی قانون سازوں کا ٹرمپ سے سعودی عرب میں جی 20 اجلاس کے بائیکاٹ کا مطالبہ

Share this on WhatsAppرابرٹ ولیم بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ واشنگٹن امریکی قانون سازوں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے