کورونا وائرس کے دوران عمران خان کی نا اہلی کھل کر سامنے آچکی، آصف زرداری

نوشین زہرا
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کراچی
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران عمران خان کی نا اہلی کھل کر سامنے آچکی ہے۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔

ملاقات میں پاکستان پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کا ملکی سالمیت اور بقا کی خاطر سیاسی امور میں ساتھ چلنے پر اتفاق کیا گیا، این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں آئینی ترمیم پر غیرلچکدار مؤقف اپنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام دشمن بجٹ اور این ایف سی ایوارڈ سے متعلق کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ عمران خان حکومت چلانے کے اہل نہیں، کورونا وائرس کے دوران عمران خان کی نااہلی کھل کر سامنے آچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس میں نے ٹِڈی دَل کے حملوں سے متعلق پارلیمان میں حکومت کو خبردار کیا تھا، حکومت نے اپنی ضد اور انا کی وجہ سے ٹِڈی دَل کے حملوں سے متعلق میرے خدشات کو سنجیدہ نہیں لیا، اگر ٹِڈی دَل کے حملوں کی فوری روک تھام نہ کی گئی تو ملک میں خوراک کا بحران پیدا ہوجائے گا، عوام امید کی نظروں سے ملک کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ وہ سلیکٹڈ حکومت سے انہیں نجات دلائیں۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو دیوار سے لگادیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں کبھی معیشت کی منفی شرح نمو نہیں ہوئی، اگر معیشت کو بچانا ہے تو سب نے ملک کر سلیکٹڈ حکمرانوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے مخاطب ہوتے کہا کہ پاکستان اور عمران خان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، عمران خان کے دورِحکومت میں ملک میں سب سے زیادہ کرپشن میں اضافہ ہوا، عمران خان نیب کو استعمال کرکے اپوزیشن جماعتوں کے سیاست دانوں سے انتقام لے رہے ہیں، 2 سال ہوگئے ہیں، عمران خان نے کوئی ایک ایسا کام نہیں کیا جو عوامی مفاد میں ہو، ملک کی تمام اپوزیشن جماعتیں سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ایک پیج پر ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کا جائزہ

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور وزیراعلیٰ پنجاب ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے