امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کو پھیلا رہے ہیں؛ نینسی پلوسی

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے عالمی ادارہ صحت سے امریکی دستبرداری کے نوٹس کو صدرٹرمپ کا احمقانہ اور بیوقوفانہ اقدام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کو پھیلا رہے ہیں۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے عالمی ادارہ صحت سے امریکی دستبرداری کے نوٹس کو صدرٹرمپ کا احمقانہ اور بیوقوفانہ اقدام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کو پھیلا رہے ہیں۔ نینسی پلوسی نے کہا کہ ٹرمپ کورونا کیخلاف بین الاقوامی کوششوں کو ناکام بنارہے ہیں۔

نینسی پلوسی نے ڈبلیوایچ او سے امریکی دستبرداری کےاقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر کی طرف سے عالمی ادارہ صحت سے امریکہ کا سرکاری طور پر انخلاء بے وقوفانہ اور احمقانہ عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کورونا کیخلاف عالمی جنگ میں تعاون کررہا ہے، کورونا وائرس سے لاکھوں جانوں کو خطرہ ہے، امریکی صدرٹرمپ کورونا وائرس کو شکست دینے کی عالمی کاوشوں کو ناکام بنا رہے ہیں اور کورونا وائرس کو پھیلا رہے ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

امریکی قانون سازوں کا ٹرمپ سے سعودی عرب میں جی 20 اجلاس کے بائیکاٹ کا مطالبہ

Share this on WhatsAppرابرٹ ولیم بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ واشنگٹن امریکی قانون سازوں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے