لاہور میں خاتون نے ٹریفک وارڈن کو تھپڑ ماردیا

بندیا اسحاق
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور
گلبرگ میں خاتون نے ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کی اور تھپڑ ماردیا۔لاہور کے علاقے گلبرگ میں رانگ پارکنگ پر ٹریفک وارڈن نے خاتون کو گاڑی ہٹانے کا کہا جس پر خاتون سیخ پا ہوگئیں، خاتون نے ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ یہ لو اپنے باپ سے بات کرو، خاتون نے ٹریفک وارڈن سے وائرلیس سیٹ بھی چھیننے کی کوشش کی اور ٹریفک وارڈن کو تھپڑ ماردیا۔

دوسری جانب گلبرگ پولیس نے وارڈن کی مدعیت میں نامعلوم خاتون کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس نے کار کا نمبر شناخت ہونے کے باوجود خاتون کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا۔

About BBC RECORD

Check Also

لیگی قیادت نے اشتعال انگیزی کے لئے 10 لاکھ روپے تقسیم کیے، پنجاب حکومت

Share this on WhatsAppبندیا اسحاق بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ لاہور وزیراطلاعات پنجاب ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے