بارڈرملٹری پولیس سمگلروں کی سہولت کار ہے تحقیقاتی ادارے خاموش

شبیر خان سدوزئی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈیرہ غازی خان
بلوچستان سے پنجاب سمگلنلنگ کرنے والے ملک دشمن عناصر نے ب ارڈر ملٹری پولیس کے آفیسران سے گہرے تعلقات قائم کر رکھے ہیں بلوچستان براستہ کوئٹہ روڈ پر بارڈر ملٹری پولیس کی کئی چیک پوسٹیں قائم ہیں یہاں تعینات انچارج و ملازمین نے اربوں روپے کی پراپرٹی بنا رکھی ہے تحقیقاتی ادارے اگر ایک سال کی مستقل تعیناتی والے افسران کے اثاثے چیک کرے اور موبائل ڈیٹا سے ان کے سمگلروں سے تعلقات بھی واضح ہو جائیں گے

گزشتہ روزبین الصوبائی منشیات سمگلر بارڈر ملٹری پولیس کی چیک پوسٹیں کراس کرنے کے بعد 27 کلو چرس کار سمیت پنجاب پولیس کے تھانہ گدائی کے ایریا میں پکڑی گئی ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمن بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ گدائی کو اطلاع ملی کہ ایک کار نمبری 254.MNG جو کہ بلوچستان سے ڈیرہ غازی خان شہر کی طرف آ رہی ہے جس میں کافی مقدار میں چرس موجود ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ گدائی شکیل احمد بخاری اور انکی ٹیم نے کار کو روک کر کار کی تلاشی لی تو کار میں سے 27 کلو چرس برآمد ہوئی جسے ملزم سمگلنگ کی غرض سے لے کر جا رہا تھا
پولیس تھانہ گدائی نے ملزم عطاء الرحمن ولد محمد اقبال قوم ملکانی سکنہ جھوک اترا کو 27 کلو چرس سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر ضلع بھر میں چیکنگ کے نظام کو سخت کر دیا ہے کرائم سے پاک معاشرہ اور کرائمنل اشخاص کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی معاشرے کے ناسور اور منشیات جیسے مکروہ دھندہ میں ملوث منشیات سمگلروں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا جارہا ہے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلع بھر کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لئے ضلع بھر کی پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے آخر میں ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمن نے کہا کہ میری عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ بھی جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے متعلق اطلاع دے کر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

بارڈر ملٹری پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے لیاقت لغاری جو کہ راکھی گاج چیک پوسٹ کے انچارج ہیں انکی کرپشن اور سمگلروں سے رابطے پر ضلعی صدر گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی عبدالسلام ناصر نے سینئر نائب صدر محمدبلال علیانی ،جنرل سیکرٹری خالد ملک اور لیاقت خان بلوچ کے ہمراہ پریس کانفر نس کرتے ہوئے بتایا کہ ،ڈرائیوروں سے بدتمیزی ، لوٹ مار سلسلہ جاری ، بھتہ نہ دینے پر ٹرکوں کاڈیزل نکال لیا جاتاہے،ٹرانسپورٹ مالکان پریشان ہیں ضلعی صدر گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی نے دھمکی دیتے ہوئے بتایا کہ اگر لوٹ مار کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائر کار وسیع کردیا جائے گا

انہوںنے کہا کہ ایس ایچ او راکھی گاج ڈرائیوروں سے لیبارٹری کے نام پر بھتہ وصول کررہاہے، بدتمیزی کرتا ہے جو دو صوبوںکے درمیان نفرت کا نام ہے ،اعلی آفیسران کو خوش کرنے کےلئے جعلی کاروائیوں کا ماہر ہے بھتہ نہ دےنے پرکسٹم حکام کی ملی بھگت سے راکھی گاج چک پوسٹ پر گاڑیوں سے ڈیزل نکال رہے ہیں اور بھتہ لے رہے ہیں جو ڈرائیور نہیں دیتا اس کی گاڑی بند کر دیتے ہیں عبدالسلام ناصر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتے ہیں انہوں نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیاکہ اس بھتہ خور کو راکھی گاج چیک پوسٹ سے ہٹا کراس کے خلاف سخت کارروائی کرے۔


بارڈ ملٹری پولیس چیک پوسٹ رونگھن نے ایک انوکھی کاروائی دکھا کر ڈیپارٹمنٹ کو مزید بدنام کردیا لاہور علامہ اقبال ٹاون سے موٹر سائیکل چوری کر کے بلوچستان لے جانے کی کوشش دوران چیکنگ نا کام بنا دی بارڈر ملٹری پولیس کے سرکل آفیسر حاجی زمان خان نائب دفعدار باقر خان لغاری اور سوار محمد اقبال نے موٹر سائیکل جاذل ولد سہیل بشیر کو جوکہ موٹر سائیکل کا مالک تھا جدید ٹیکنالوجی کے زریعے ٹریس کر کے اطلاع کی کہ آپ کا موٹر سائیکل ہماری تحویل میں ہے حیرانگی کی بات ہے موٹر بلوچستان لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی لیکن ملزم نہیں پکڑ سکے کیوں ملزم تھاہی نہیں فیک کاروائیاں فورس کی بدنامی کا باعث بن رہی ہیں کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک کیا ایسے افیسران کیخلاف کاروائی عمل میں لائیں گے یا نہیں

About BBC RECORD

Check Also

لیگی قیادت نے اشتعال انگیزی کے لئے 10 لاکھ روپے تقسیم کیے، پنجاب حکومت

Share this on WhatsAppبندیا اسحاق بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ لاہور وزیراطلاعات پنجاب ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے