سعودی عرب یمن میں منشیات پھیلا رہا ہے؛ یمنی وزارت داخلہ

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ یمن
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ یمن کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالخالق العجری نے کہا ہے کہ منشیات کی ایک کھیپ پکڑی گئی جسے سعودی اتحاد نے یمن میں منتقل کیا تھا۔

یمن کی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اعلی حکام یمن میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں اور وہ بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کرتے ہیں۔عبدالخالق العجری نے کل بروز پیر کہا کہ یمن میں 29 ٹن چرس ضبط کر کے القاعدہ سے وابستہ 52 آلہ کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

About BBC RECORD

Check Also

امریکا غنڈہ گردی بند کرے ورنہ جوابی کارروائی کریں گے، چین

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ بیجنگ چین نے ٹک ٹاک اور ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے