ریونیو کے حوالے سے عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے بنیادی اصلاحات کی جائیں گی:عثمان بزدار

شبیر خان سدوزئی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کااجلاس منعقد ہوا، جس میں بورڈ آ ف ریونیو میں اصلاحات کیلئے مجوزہ اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔سینئر ممبر بورڈآف ریونیونے محکمے میں اصلاحات اوراراضی سینٹرز کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ریونیو کے حوالے سے عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے بنیادی اصلاحات کی جائیں گی۔ریونیو کا ایسا نظام وضع کیاجائے گا

جس سے عوام کو سہولت ملے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بورڈ آ ف ریونیو میں اصلاحات کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ کمیٹی 7روز میں بنیادی اصلاحات کے حوالے سے حتمی سفارشات پیش کرے گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں فیصلے کیے جائیں گے۔ ماضی کے حکمرانوں نے پٹوار کلچر کے خا تمے کے خالی نعرے لگائے اورسابق دور میں پٹوار کلچر کے خا تمے کیلئے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھا یا گیا۔ہماری حکومت سابق دور کے بگاڑ کو درست کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا مقصدعوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

ریونیو معاملات کو بہتر بنانے کیلئے ہر سطح پر اصلاحات ضروری ہیں۔میں خود جانتا ہوں کہ ریونیو کے حوالے سے شہریوں کو بہت مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریونیو امور سے متعلقہ عوام کی شکایات کا فوری ازالہ ضروری ہے۔اراضی سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کر کے عوام کو مزید ریلیف دیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے موبائل اراضی سینٹرز کو جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت،چیف سیکرٹری،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی

About BBC RECORD

Check Also

لیگی قیادت نے اشتعال انگیزی کے لئے 10 لاکھ روپے تقسیم کیے، پنجاب حکومت

Share this on WhatsAppبندیا اسحاق بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ لاہور وزیراطلاعات پنجاب ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے