لیبیا کے وطیہ فوجی اڈے پر بمباری، ترک دفاعی نظام تباہ

لیبیا میں ایک عسکری ذرایع ے نے بتایا ہے کہ الوطیہ فوجی ڈے پر ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ترکی کا ایک فضائی دفاعی نظام تباہ کردیا گیا۔لیبیا کی نیشنل آرمی کے ذریعے نے بتایا کہ الوطیہ فوجی اڈے پر آپریشن کامیاب رہا اور کارروائی کرنے والے طیارے بہ حفاظت اپنے ٹھکانے پر واپس آ گئے۔

ذرایع نے بتایا کہ بمباری کے دوران 9 فضائی حملے کیے گئے جن میں ترکی کے ایک ایئر ڈیفنس سسٹم کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ ڈیفنس سسٹم حال ہی میں اس فوجی اڈے پر قائم کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق الوطیہ فوجی اڈے پر ہاک نامی ترک دفاعی نظام اور تین راڈرا مکمل طورپر تباہ ہوگئے۔

خیال رہے کہ نیشنل آرمی کی طرف سے جنگی حکمت عملی کے تحت چند ہفتے پیشتر الوطیہ فوجی اڈے کو خالی کردیا گیا تھا جس کے بعد اسے لیبیا کی ترک نواز حکومت قومی وفاق کی وفادار ملیشیا نے قبضے میں لے لیا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستانی بحریہ کی آبدوزوں کا اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈو فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

Share this on WhatsAppڈاکٹر ذولفقار کاظمی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد پاکستانی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے