لاہور میں ڈکیتی کے دوران 20 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی؛ آئی جی پنجاب کا نوٹس

بندیا اسحاق
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور
گجر پورہ میں ڈاکوؤں نے واردات کے دوران خاتون کمپاؤنڈر کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا پولیس کے مطابق کمپاؤنڈر کو کلینک بند کرکے گھر جاتے ہوئے 4 ڈاکوؤں نے روک لیا اور کھیتوں میں لے جاکر زبردستی ریپ کر دیا۔ ڈاکو 10 ہزار روپے،موبائل اور بالیاں بھی لوٹ کر لے گئے۔

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کے لیے بھیج دیا۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

About BBC RECORD

Check Also

آئسکریم باکس میں ہیروئن سپلائی کرنے والا بین الصوبائی منشیات ڈیلرگرفتار

Share this on WhatsAppسندھ پولیس نے آئسکریم کی آڑ میں منشیات سپلائی کرنے والا بین ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے